بھارتی کرکٹ بورڈ مسلمان کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے لگا، عرفان پٹھان بحرین میچ کھیلنے گئے، پریس کانفرنس میں بھی بیٹھے، مگر میچ والے دن بی سی سی آئی نے ایسا کام کر دیا کہ بھارتی مسلمانوں کے دل ٹوٹ گئے

بھارتی کرکٹ بورڈ مسلمان کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے لگا، عرفان پٹھان بحرین میچ ...
بھارتی کرکٹ بورڈ مسلمان کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے لگا، عرفان پٹھان بحرین میچ کھیلنے گئے، پریس کانفرنس میں بھی بیٹھے، مگر میچ والے دن بی سی سی آئی نے ایسا کام کر دیا کہ بھارتی مسلمانوں کے دل ٹوٹ گئے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بحرین کرکٹ فیسٹیول کیلئے عرفان پٹھان کو جاری کیا گیا این او سی عین میچ کے روز منسوخ کر دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس ’عجیب‘ فیصلے کے باعث بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔

مصباح کی اہلیہ کی ٖٖغلط انگریزی، سوشل میڈیا صارفین نے جینا محال کردیا

تفصیلات کے مطابق بحرین میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں مصباح الحق، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، عمران نذیر، رانا نوید الحسن سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ بھارتی بورڈ نے فیسٹیول کے دوران ایک ٹی 20 نمائشی میچ میں شرکت کیلئے آل راﺅنڈر عرفان پٹھان کو این او سی جاری کیا۔

انہوں نے فیسٹیول میں اپنے نام سے شامل کی گئی ٹیم ”عرفان فالکنز“ کی قیادت کرنا تھی جس کا مقابلہ مصباح الحق کی ٹیم ایگلز کیساتھ ہونا تھا۔ عرفان پٹھان بحرین آئے بھی اور میچ سے ایک روز پہلے پریس کانفرنس بھی کی تاہم میچ والے دن بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان کا این او سی ہی منسوخ کر دیا اور اس کی کوئی وجہ بھی نہ بتائی گئی۔

چیمپینز ٹرافی کے آغاز سے قبل اچانک ایک ایسا پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ طلب کر لیا گیا کہ بھارت تشویش میں مبتلا ہو گیا، یہ کون ہے اور اس کی کارکردگی کیا ہے؟ جان کر آپ انضمام الحق کا شکریہ ادا کریں گے

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سخت روئیے کی یہ پہلی مثال نہیں ہے کیونکہ رواں سال فروری میں عرفان پٹھان کے بھائی یوسف پٹھان بھی ہانگ کانگ ٹی 20 بلٹز میں صرف اسی وجہ سے شریک نہ ہو سکے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے یوسف پٹھان کی شرکت پر کوئی اعتراض نہ کرتے ہوئے پہلے این او سی جاری کیا اور پھر آخری لمحات میں اسے منسوخ کر دیا جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

مزید :

کھیل -