حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار، یونیفارم ، نقلی کارڈز برآمد

حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار، یونیفارم ، نقلی کارڈز برآمد
حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار، یونیفارم ، نقلی کارڈز برآمد

  

لاہور (ویب ڈیسک) فیکٹری ایریا پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جعلی کارڈ بنا کر خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے یونیفارم اور جعلی کارڈز بھی برآمد ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکہ کرتا اور ڈراتا دھمکاتا ہے۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم رانا انوار احمد کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے آرمی یونیفارم اور دو جعلی ڈیوٹی کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :پیپلز پارٹی سندھ کے 6 ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شمولیت پر آمادہ

مزید :

لاہور -