پاکستانی سفارتخانے نے جے آئی ٹی کے سوالنامے پر مبنی خط قطری شہزادے حماد بن جاسم کو پہنچا دیا

پاکستانی سفارتخانے نے جے آئی ٹی کے سوالنامے پر مبنی خط قطری شہزادے حماد بن ...
پاکستانی سفارتخانے نے جے آئی ٹی کے سوالنامے پر مبنی خط قطری شہزادے حماد بن جاسم کو پہنچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قطر میں پاکستانی سفارتخانے نے قطری شہزادے حماد بن جاسم کو سیل شدہ خط پہنچا دیا ہے جس میں ممکنہ طور پر پاناما کیس جے آئی ٹی کے حوالے سے سوالنامہ موجود ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے دفتر خارجہ کے ذریعے قطری شہزادے کو خط بھجوایا ہے ۔پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف کی لیگل ٹیم نے لندن جائیداد کے حوالے سے منی ٹریل ثابت کرنے کے لیے قطری شہزادے کی جانب سے بھیجے گئے دو خط سپریم کورٹ میں پیش کیے تھے ۔

ذرائع کے مطابق سابق نیب چیئر مین سیف الرحما ن کی جانب سے مداخلت کیے بغیر یہ خط قطری شہزادے کو پہنچا یا گیا ۔نواز شریف کے قریبی ساتھی کی جانب سے سفارتخانے کے حکام پر دباﺅ ڈالا گیا خط کو کھولا جائے اور بعد میں خواہش کا اظہار کیا گیا کہ یہ خط قطری شہزادے تک نہیں پہنچنا چاہیے ۔تاہم پاکستانی سفارتکار شہزاد احمد نے سیف الرحمان کی خواہش کو مسترد کرتے ہوئے قطری شہزادے کو سیل شدہ خط پہنچا دیا ۔ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق قطر میں موجود سیف الرحمان کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ پاناما کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کی تحقیقات کے حوالے سے شریف خاندان کی مدد کی جائے ۔شریف خاندان نے ایک اور قریبی ساتھی اور سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ سے بھی پاناما کیس میں قطری شہزادے کے کردار کے حوالے سے مدد مانگی ہے۔ 

مزید خبریں :چینی حکومت نے دوسالوں میں سی آئی اے کے 20 مخبروں کو ہلاک کیا،نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف

مزید :

قومی -اہم خبریں -