بھارتی ایئرچیف کی پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکی،فضائیہ افسران کو تیار رہنے کا حکم

بھارتی ایئرچیف کی پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکی،فضائیہ افسران کو تیار رہنے ...
بھارتی ایئرچیف کی پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکی،فضائیہ افسران کو تیار رہنے کا حکم

  

نئی دہلی(آئی این پی)مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ بن گیا،بھارتی فضائیہ کے چیف نے ایئرفورس کے افسروں کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر چیف بی ایس دھنوا نے افسروں کو آگاہ کیا کہ روایتی خطرات کا سامنا ہے, آپریشن کیلئے کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے,بھارتی ایئرچیف نے تیس مارچ کو ایئرفورس کے ایک سو افسروں کا الگ الگ خط لکھا جس میں  کہا گیا ہے کہ  ملک کو خطرات کا سامنا ہے، فضائیہ کے پائلٹوں اور افسروں کو قلیل نوٹس پر کسی بھی وقت آپریشن کیلئے بلایا جاسکتاہے۔بی ایس دھنوا کا کہناہے کہ موجودہ وقت میں ملک خطرات میں گھرا ہواہے، روایتی خطرات اور دیگر ٹاسک کیلئے افواج کے نوجوانوں کو تیار رہنا چاہئے۔بی ایس دھنوا نے خط میں ائیر فورس کی خواتین ساتھیوں کو جنسی ہراساں کرنے کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ فضائیہ میں اس گری ہوئی حرکت پرقابو پانا ہوگا۔

’مجھے کالے جادو پر ایک کتاب ملی جس میں لکھا تھا اپنے بیٹے کو قربان کر دو تو یہ فائدہ ہو گا اس لئے میں نے 14 سالہ بیٹے کا گلہ کاٹ ڈالا ‘ کس فائدے کیلئے باپ نے یہ سفاک ترین کام کر ڈالا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

مزید :

بین الاقوامی -