20 سال پہلے آج کے دن سعید انور نے بھارت میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، بھارتی باﺅلر ز کی درگت بناتے ہوئے سب سے زیادہ انفرادی سکور کا ریکارڈ بنایا، تاریخی اننگز دیکھیں اور یادیں تازہ کریں

20 سال پہلے آج کے دن سعید انور نے بھارت میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، بھارتی ...
20 سال پہلے آج کے دن سعید انور نے بھارت میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی، بھارتی باﺅلر ز کی درگت بناتے ہوئے سب سے زیادہ انفرادی سکور کا ریکارڈ بنایا، تاریخی اننگز دیکھیں اور یادیں تازہ کریں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 21 مئی 1997ء ، یعنی آج سے ٹھیک 20 سال پہلے دنیا نے بھارت کی کرکٹ گراﺅنڈ میں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز دیکھی اور سب سے شاندار بات یہ ہے کہ بھارت میں بھارتیوں کی دھجیاں اڑانے والا کوئی اور نہیں، بلکہ پاکستانی بلے باز سعید انور تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ مصباح کی اہلیہ کی ٖٖغلط انگریزی، سوشل میڈیا صارفین نے جینا محال کردیا

چدم برم سٹیڈیم چنائی میں کھیلے گئے میچ میں سعید انور اور شاہد آفریدی نے اننگز کا آغاز کیا مگر شاہد آفریدی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن وکٹ کی دوسری جانب کھڑے سعید انور کے عزائم کچھ اور ہی تھے جنہوں نے بھارتی باﺅلرز کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے اکیلے ہی 194 رنز بنا ڈالے اور یوں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔چیمپینز ٹرافی کے آغاز سے قبل اچانک ایک ایسا پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ طلب کر لیا گیا کہ بھارت تشویش میں مبتلا ہو گیا، یہ کون ہے اور اس کی کارکردگی کیا ہے؟ جان کر آپ انضمام الحق کا شکریہ ادا کریں گے 

انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 146 گیندیں کھیل کر 5 چھکے جڑے اور 22 چوکے بھی مارے تاہم صرف 6 رنز کی کمی سے ون ڈے کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ پرساد، کمبلے، جوشی، سنگھ، حتیٰ کہ ٹنڈولکر نے بھی باﺅلنگ کے جوہر دکھانے کی کوشش کی مگر سعید انور کسی کو خاطر میں نہ لائے اور ایسی دھلائی کہ یہ میچ پاکستان کی تاریخ کے یادگار ترین میچوں میں سے ایک بن گیا جس میں پاکستان نے 35 رنز سے فتح حاصل کی۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -