کابل میں گیسٹ ہاؤس پر حملہ،جرمن شہری ہلاک،خاتون اغواء

کابل میں گیسٹ ہاؤس پر حملہ،جرمن شہری ہلاک،خاتون اغواء
کابل میں گیسٹ ہاؤس پر حملہ،جرمن شہری ہلاک،خاتون اغواء

  

کابل(آئی این پی)افغان دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کے گیسٹ ہاؤس پر حملے میں ایک جرمن شہری ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور ں نے فن لینڈ کی خاتون کو اغوا کرلیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے متعدد غیر ملکیوں کو سرعام اغوا کرنے کی کوشش کی۔

’مجھے کالے جادو پر ایک کتاب ملی جس میں لکھا تھا اپنے بیٹے کو قربان کر دو تو یہ فائدہ ہو گا اس لئے میں نے 14 سالہ بیٹے کا گلہ کاٹ ڈالا ‘ کس فائدے کیلئے باپ نے یہ سفاک ترین کام کر ڈالا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ ایک گیسٹ ہاؤ س پر کیے جانے والے اس حملے میں ایک جرمن شہری ہلاک ہو گیا جبکہ مسلح افراد فن لینڈ کی ایک خاتون کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ جرمن وزارت خارجہ نے اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں کی۔ یہ حملہ سویڈن کی ایک امدادی تنظیم کے زیر استعمال ایک گیسٹ ہاؤ س پر کیا گیا، جس میں ایک محافظ بھی مارا گیا۔ نجیب دانش کے بقول ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس کارروائی کے پیچھے مجرمانہ سوچ ہے یا پھر یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -