دورہ سعودی عرب،نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات طے نہیں،امریکی سفارتخانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفارتخانے نے نواز ،ٹرمپ ملاقات کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے دوران نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات شیڈول کا حصہ رہی اور نہ کبھی طے پائی ۔قبل ازیں یہ امکان تھا کہ عرب ،امریکہ اسلامک سربراہ کانفرنس میں نواز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات بھی ہوگئی جبکہ پاکستان دفتر خارجہ پہلے ہی اس بات کی تصدیق کرچکا ہے کہ دونوں سربراہان کے درمیان ملاقات طے نہیں ہے۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔