رمضان المبارک کی آمد،شارجہ پولیس نے بھکاریوں کیخلاف مہم شروع کردی

رمضان المبارک کی آمد،شارجہ پولیس نے بھکاریوں کیخلاف مہم شروع کردی
رمضان المبارک کی آمد،شارجہ پولیس نے بھکاریوں کیخلاف مہم شروع کردی

  

شارجہ (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی پولیس نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف عربی اور انگریزی زبانوں میں کتابچے تقسیم کیے گئے ہیں جن میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر ان کے ہاں بھکاری آئیں تو فورا پولیس میں اطلاع کی جائے تاکہ پولیس ان بھکاریوں کے خلاف فوری کارروائی کر سکے۔

’مجھے کالے جادو پر ایک کتاب ملی جس میں لکھا تھا اپنے بیٹے کو قربان کر دو تو یہ فائدہ ہو گا اس لئے میں نے 14 سالہ بیٹے کا گلہ کاٹ ڈالا ‘ کس فائدے کیلئے باپ نے یہ سفاک ترین کام کر ڈالا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

سربراہ شاجہ پولیس کا کہنا ہے کہ بھکاری مختلف ہتھکنڈوں کی بدولت عام عوام کی ہمدردیاں حاصل کر کے انہیں ٹھگتے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاری معذور،مریض اور زبوں حال ہونے کا ناٹک رچا کر شہریوں سے پیسے اینٹھتے ہیں۔سربراہ شارجہ پولیس کا یہ بھی کہنا ے کہ یہ بھکاری جعلی دستاویزات بھی لے کر پھرتے ہیں جن سے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ یتیموں کیلئے مدرسہ یا مسجد کھولنے کے خواہش مند ہیں جس کے نتیجے میں یہ لوگوں سے صدقہ و خیرات کی مد میں کثیر رقم حاصل کرلیتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -