شہباز شریف سے مریم اورنگزیب کی ملاقات،ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف سے مریم اورنگزیب کی ملاقات،ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
شہباز شریف سے مریم اورنگزیب کی ملاقات،ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ملاقات کی اور ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خطاب میں اسلامی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ محاذ قائم کرنے پر گفتگو کریں گے، تقریر کے اقتباسات جاری

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور مریم اورنگزیب کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کاسفرجاری رہے گا جبکہ 2017 کاپاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ خوشحال،ترقی یافتہ اورمحفوظ ہے ، عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ ن کی سیاست کامحورہے۔پاکستان میں الزام تراشی کی نہیں صرف خدمت کی سیاست ہوگی کیونکہ عوام آئندہ الیکشن میں بھی کارکردگی کی بنیادپرووٹ دیں گے۔

مزید :

قومی -