یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکے کی آواز، طالبعلم بھاگے بھاگے موقع پر پہنچے تو ایسا انکشاف کہ ہر کسی کے واقعی ہوش اُڑ گئے، بال بال بچ گئے تھے کیونکہ وہاں ۔۔۔

یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکے کی آواز، طالبعلم بھاگے بھاگے موقع پر پہنچے ...
یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکے کی آواز، طالبعلم بھاگے بھاگے موقع پر پہنچے تو ایسا انکشاف کہ ہر کسی کے واقعی ہوش اُڑ گئے، بال بال بچ گئے تھے کیونکہ وہاں ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں ایک خودکش حملہ آور کے جسم سے بندھا بارود ٹارگٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی پھٹ گیا جس کے باعث بڑی تباہی ٹل گئی۔ نائیجیریا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور یونیورسٹی آف میڈوگوری میں طلبہ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ وہ یونیورسٹی کے اندر پہنچنے میں کامیاب ہو گیا اور وہاں موجود جھاڑیوں میں چھپ کرمناسب موقعے اور طلبہ کے ایک جگہ جمع ہونے کی تلاش میں تھا کہ اس دوران جھاڑیوں میں ہی اس کی خودکش جیکٹ پھٹ گئی اور وہ ہلاک ہو گیا۔
نائیجیرین نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ابراہیم ملم عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ ”یہ واقعہ صبح 10بجے کے قریب پیش آیا ہے۔ حملہ آور مرد تھا جو طلبہ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، تاہم وقت سے پہلے بارود پھٹ جانے کے باعث طلبہ محفوظ رہے۔“ واضح رہے کہ نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام اس سے قبل بھی تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا چکی ہے۔

چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے طالبات کے ہوسٹل کو تین خودکش حملہ آوروں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ہوسٹل تک پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔