گھر سے بھاگنے والے نوجوان جوڑے کا 3 ماہ بعد ایک دن کھانا پکانے پر جھگڑا ، آگے سے شوہر نے وہ کام کر دیا جو آج تک اس وجہ سے تاریخ میں کسی شوہر نے نہ کیا تھا، جان کر ہر مرد حیران پریشان رہ جائے

گھر سے بھاگنے والے نوجوان جوڑے کا 3 ماہ بعد ایک دن کھانا پکانے پر جھگڑا ، آگے ...
گھر سے بھاگنے والے نوجوان جوڑے کا 3 ماہ بعد ایک دن کھانا پکانے پر جھگڑا ، آگے سے شوہر نے وہ کام کر دیا جو آج تک اس وجہ سے تاریخ میں کسی شوہر نے نہ کیا تھا، جان کر ہر مرد حیران پریشان رہ جائے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی آنکھوں کے سامنے خودکشی کر لی اور اس انتہائی اقدام کی ایسی گھٹیا وجہ سامنے آئی ہے کہ جان کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا ہے جہاں 24سالہ رضوان اپنے کرائے کے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ رضوان اور اس کی بیوی نازنین میں کھانا بنانے پر جھگڑا ہوا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر رضوان نے یہ انتہائی اقدام اٹھا لیا۔

پولیس کے مطابق رضوان نے جھگڑے کے بعد نازنین کے ہاتھ پاﺅں باندھ دیئے اور اس کے سامنے پنکھے سے جھول گیا۔ بیوی چاہتے ہوئے بھی اسے بچانے کی کوشش نہ کر سکی۔ تاہم اس نے شور مچانا شروع کر دیا اور مدد کے لیے پکارنے لگی جس پر ہمسائے اکٹھے ہو گئے۔ گھر کے مالک ونود کمار کا کہنا تھا کہ ”ہم نے جا کر نازنین کے ہاتھ پاﺅں کھولے۔ تاہم ہمارے پہنچنے سے قبل رضوان پھندہ لے چکا تھا۔ واضح رہے کہ رضوان اور نازنین ریاست بہار کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے تین ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی اور غازی آباد آ کر رہنے لگے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -