حماس کے سینئر کمانڈ ر کا قتل، 3افراد کو سزائے موت

حماس کے سینئر کمانڈ ر کا قتل، 3افراد کو سزائے موت
حماس کے سینئر کمانڈ ر کا قتل، 3افراد کو سزائے موت

  

غزہ (صباح نیوز)فلسطین کے علاقے غزہ میں حماس کی قیادت نے مبینہ طور پر اسرائیل کی مدد سے ان کے سینئر کمانڈر کو قتل کرنے کے الزام میں3افراد کو سزائے موت سنادی۔

کویت میں نوبیاہتا جوڑوں میں طلاق کی شرح بڑھ کر 60فیصد ہوگئی

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز سنایا جانے والا فیصلہ حتمی ہے اور حماس کے فوجی ٹربیوبل کے قوانین کے مطابق اس کے خلاف اپیل نہیں ہوسکتی۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والا ٹرائل2007میں حماس کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلا طویل ترین ٹرائل تھا۔کمانڈر مازن فاقہ کی مارچ میں ہلاکت نے حماس کو جنجھوڑ دیا تھا، جو خود کو اسرائیلی انٹیلی جنس سے محفوظ تصور کرتے ہیں۔حماس نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی ذمہ داری تنظیم کے کچھ افراد اور اسرائیل پر عائد کی تھی۔گذشتہ ہفتے حماس کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ مازن کی ہلاکت کے بعد45افراد کو اسرائیل کی مدد کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -