شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی،عوام رینجرز کی خدمات کے باعث ان کی موجودگی کے خواہاں ہیں:گورنر سندھ کا تقریب سے خطاب

شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی،عوام رینجرز کی ...
شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی،عوام رینجرز کی خدمات کے باعث ان کی موجودگی کے خواہاں ہیں:گورنر سندھ کا تقریب سے خطاب

  

کراچی (آن لائن)گورنر سندھ محمد زبیر نے المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام کراچی کے علاقے کورنگی میں یتیم خانہ "میرا گھر المصطفی "اور المصطفی اکیڈمی نوری کیمپس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر میرا گھر المصطفی اور المصطفی اکیڈمی نوری کیمپس کا افتتاح کیا۔

انڈین شہری شیخ نبی کی اسلام آباد سے گرفتاری نے مودی سرکار کی مشکلات بڑھا دیں ،پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا:ہندوستانی میڈیا

تفصیلا ت کے مطابق گورنرسندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سماجی بھلائی کی تنظیمیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردارادا کررہی ہیں، یہ تنظیمیں حکومت کے بازو کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی صحت و تعلیم کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ سوسائٹی کی جانب سے دور دراز علاقوں میں طبی کیمپوں کا انعقاد بھی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوسائٹی کا یہ نیا پروجیکٹ بھی لائق تحسین ہے جبکہ حکومت اس طرح کے اداروں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔ یتیموں کی دیکھ بھال معاشرتی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ باعث ثواب بھی ہے، یہی نہیں یتیم بچوں کو تعلیم و تربیت دینا بہت لائق تحسین اقدام ہے۔

بعد گورنر سندھ محمد زبیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے جبکہ کراچی ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بنتا جارہا ہے اور شہر میں بھی سیاسی، سماجی، ثقافتی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور شہری بلاخوف و خطر اپنے روزگار کے امور انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے انتہائی مشکور ہیں خصوصاً رینجرز کی خدمات کے باعث ان کی مزید موجودگی کے خواہاں ہیں ۔

مزید :

کراچی -