دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے: ڈونلڈ ٹرمپ

دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے: ڈونلڈ ٹرمپ
دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے: ڈونلڈ ٹرمپ

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشتگرد پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں جو کسی خدا کی نہیں بلکہ موت کی عبادت کرتے ہیں ، دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے ہیں اور دنیا بھر میں جتنی بھی دہشتگردی ہوئی اس سے 95 فیصد نقصان مسلمانوں کا ہوا۔

عرب، امریکہ اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسلام دنیا کے بہترین مذاہب میں سے ایک ہے جو انسانیت کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔ مسلم ممالک انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آگے آئیں اور امریکہ کی مدد کا انتظار نہ کریں۔

داعش سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایران دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے: شاہ سلمان بن عبدالعزیز

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر مسلمان ہوئے ہیں، مسلمان نوجوانوں کو بھی آزادی زندگی کا حق حاصل ہے جس کیلئے تمام ممالک کو آگے آنا ہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -اہم خبریں -