ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں ’’پی ٹی آئی بچوں‘‘ کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا ،تحریک انصاف کے کارکنان سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں :شاہ محمود قریشی

ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں ’’پی ٹی آئی بچوں‘‘ کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا ...
 ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں ’’پی ٹی آئی بچوں‘‘ کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا ،تحریک انصاف کے کارکنان سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں :شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان سوشل میڈیا پرذمہ داری کامظاہرہ کریں، بچوں کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے جن میں کچھ کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے،بچوں نے کہا کہ وہ محب وطن ہیں کسی ادارے یا شخص کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے گرفتار  کارکنان سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بچوں کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے،ان گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے،زیر حراست بچوں نے کہا کہ وہ محب وطن ہیں اور کسی ادارے یا شخص کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم فوج کے سپہ سالاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اشارہ یہی مل رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈان لیکس ایشو پر بات کرنے کی وجہ سے انکوائری ہو رہی ہے،بچوں سے معلومات لینے کے بعد ایف آئی اے انہیں فارغ کرے۔انہوں نے اپنے نوجوان کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ہمارا کوئی ایسا ارادہ نہیں کہ اداروں کے کام میں رکاوٹ بنیں۔

مزید :

اسلام آباد -