ٹرمپ نے سعودی عرب کی ایک ایسی چیز کی تعریف کردی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ٹرمپ نے سعودی عرب کی ایک ایسی چیز کی تعریف کردی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ ...
ٹرمپ نے سعودی عرب کی ایک ایسی چیز کی تعریف کردی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ویژن 2030 بہت ہی اچھا ہے جس میں خواتین کو حقوق دینے کیلئے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

عرب، امریکہ اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف موضوعات پر فی البدیہہ تقریر کی۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں اور سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی بات کی جبکہ ایران کو دہشتگردی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مسلم امہ سے اسے تنہا کرنے کی بات بھی کی ۔

دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران سعودی عرب کے ویژن 2030 کی بھی تعریف کی اور اسے مملکت کے مفاد میں قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 میں مملکت کی ترقی و خوشحالی کو مد نظر رکھا گیا ہے جبکہ خطے کے حوالے سے بھی اہم تجاویز دی گئی ہیں۔ اس ویژن میں سعودی خواتین کو طاقتور بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں جو احسن اقدام ہے۔

داعش سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایران دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے: شاہ سلمان بن عبدالعزیز

مزید :

عرب دنیا -