ایران دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ، مسلم ممالک اسے تنہا کردیں: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ، مسلم ممالک اسے تنہا کردیں: ڈونلڈ ...
ایران دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ، مسلم ممالک اسے تنہا کردیں: ڈونلڈ ٹرمپ

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت خطے میں عدم استحکام کی ذمہ دار ہے ، تہران دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ایران دہشتگردوں کو تربیت دے رہا ہے جو خطے میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں۔ایران تاریخی ملک ہے،ایرانی عوام ظلم وستم کا شکارہیں،ایران کھلم کھلااسرائیل اورامریکا کو تباہ کرنے کابیان دیتاہے،ایران دہشتگردوں کو تربیت دے رہاہے۔ ایران کی حمایت سے صدر بشار الاسد نے شام میں ناقابل ذکر جرائم کیے۔ شام کے صدر اپنے لوگوں کو قتل کرارہے ہیں۔ ایران جب تک تعاون نہیں کرتا تمام ممالک اسے تنہاکرنے کے اقدامات اٹھائیں۔داعش کو تیل کی فروخت سے روکنے کے لئے مالیاتی ذرائع روکنے کی ضرورت ہے۔ اسلام دنیا کا بہتر ین مذہب ہے ، دہشت گرد خدا کو نہیں دہشت گردی کو مانتے ہیں، دہشت گردی سے متاثرہ افراد میں90فیصد مسلمان ہیں، دہشت گردی سے نجات کے لئے پوری دنیا کو متحدہونا ہوگا ، میں نے وعدہ کیاتھا کہ امریکہ اپنا طرز زندگی دوسروں پر مسلط نہیں کرے گا، امریکی عوام کی جانب سے مسلمانوں کے لئے امید، محبت اور دوستی کا پیغام لایا ہوں۔ ایسا اتحاد تشکیل دینا چاہئے جس سے ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کی ایک ایسی چیز کی تعریف کردی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ریاض میں عرب امریکہ اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک نئے دور سے گزر رہا ہے ۔ امن کے لئے نئی شراکت داریوں کی جانب بڑھنا ہوگا۔ انتہاءپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔انتہا پسندی کے نظرئیے کو شکست دینے کے لئے آج اکٹھے ہوئے ہیں ۔سعودی عرب نے دہشتگردی کے خلاف ملکوں کو متحد کیا، دہشت گردی سے عرب دنیا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ بہادر افغان فوجی اپنے وطن کو محفوظ کرنے کے لئے طالبان سے لڑ رہے ہیں۔ یہ جنگ مذاہب،فرقوں یا تہذیبوں کے درمیان نہیں ،وحشی مجرموں سے ہے۔ دشمن ہمیں جھکا نہیں سکتے ،امریکا ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے۔موجودہ جنگ اچھائی اور بدی کے درمیان ہے، ہم یہاں لیکچر دینے نہیں،بہتر مستقبل کیلیے پارٹرنر شپ کی پیشکش دینے آئے ہیں ، ہمارا مقصد دہشتگردی کے خلاف لڑائی کے لئے اتحاد کی تشکیل ہے۔چاہتے ہیں مسلمان نوجوان نفرت سے آزاد ماحول میں پروان چڑھیں۔دہشتگرد خدا کو نہیں دہشت گردی کو مانتے ہیں۔

داعش سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایران دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے: شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو اپنی مقدس سرزمین اور علاقوں سے نکال باہر کریں، مسلم ممالک انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے آگے آئیں۔ دہشت گرد سوچیں وہ خدا کو کیا جواب دیں گے، تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ افغانستان نے طالبان کو شکست دینے کے لئے بڑی قربانیاں دیں، اس امر کو یقینی بنانا ہو گا کہ اس خطے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہ ہوں۔ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ مہاجرین کی دیکھ بھال پرترکی اور لبنان کا کردار قابل تحسین ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کا قیام ممکن ہے ،اسرائیل اورفلسطین میں امن سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوجائے گا، ہمیں یہودی اورمسلمان ایک ساتھ رہنے والاماحول پیداکرناہوگا۔

دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے والد کی روح آج خوش ہو گی کیوں کہ آپ ان کا مقصد لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔آپ نے ہمیں عزت دی ہمارے ملک کو تکریم دی، آپ کے عوام اور آپ کا میں امریکی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا جو کہ مسلم دنیا کے ساتھ ہمارے بہتر تعلقات کی خواہش کی غمازی کرتا ہے۔ سعودی عرب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو دو مقدس مقامات ہونے کی وجہ سے سعودی عرب مسلم دنیا کا دل ہے۔ سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کی کئی کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے، شاہ سلمان نے دہشت گردی کے خلاف مسلم دنیا کو بیدار کیا جو کہ ایک تاریخی اقدام ہے۔مشرق وسطیٰ کا سارا خطہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید :

عرب دنیا -اہم خبریں -