امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا تذکرہ غائب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا تذکرہ ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا تذکرہ غائب

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب امریکہ اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ممالک کا تذکرہ کیا لیکن پاکستان کا نام تک نہیں لیا۔

ایران دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ، مسلم ممالک اسے تنہا کردیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب امریکہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے متاثر ہونے والے افراد میں95فیصد مسلمان ہیں ۔ افغانستان کے فوجیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، انہوں نے بھارت، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کو سراہا، جب کہ اس دوران دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اتحادی اور سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے ملک پاکستان کا نام تک نہیں لیا، تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کا تذکرہ نہ کرنے سے یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ضرورت نہیں رہی۔ تاہم امریکی صدر کی یہ فی البدیہہ تقریر تھی شاید وہ اپنے خطاب میں پاکستان کا تذکرہ بھول گئے ہوں لیکن فرنٹ لائن  اتحادی جس نے دہشت گردی کے خلاف 60ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی کو یوں نظر انداز کرنا ناممکن ہے۔

پاکستان تیزی سے دہشتگردوں کو شکست دے رہا ہے: اعزاز چودھری

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان بھی عرب امریکہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے اس وقت ریاض میں موجود ہیں ، ان کے علاوہ 50سے زائد مسلمان ممالک کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -