ملین مارچ کا دعویٰ کریں گے تو بتائیں گے اس میں کتنے صفر ہوتے ہیں فاروق ستار

ملین مارچ کا دعویٰ کریں گے تو بتائیں گے اس میں کتنے صفر ہوتے ہیں فاروق ستار
ملین مارچ کا دعویٰ کریں گے تو بتائیں گے اس میں کتنے صفر ہوتے ہیں فاروق ستار

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم ملین مارچ کا دعوی نہیں کر رہے لیکن جب ہم کراچی میں ملین مارچ کا دعویٰ کریں گے تو بتائیں گے کہ ملین میں کتنے صفر ہوتے ہیں۔

بحرین میں کھیلے گئے میچ کے دوران مصباح الحق نے پہلی مرتبہ ہو کام کردیا جو آج تک کبھی نہیں کیاتھا

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا حیدر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کیلئے چندہ جمع کریں گے،ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ حیدرآباد میں 6ماہ کے اندر ایئر پورٹ بنایاجائے، جس دن ٹھان لی ٹیکس نہیں دیناتو پھر ٹیکس نہیں دینا ،ہم ٹیکس دینا اور ٹیکس روکنا بھی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیز شدہ بستیوں کو ختم کرنے نہیں دینگے ،میں کسی کو کچھ نہیں کہتاتھا،لیکن دل بھرچکا ہے۔ کوٹہ سسٹم کی ایسی کی تیسی، اسی کوٹہ سسٹم کے تحت نا انصافی کی گئی او ر اسی کی وجہ سے سندھیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔اب تک ایم کیوایم پاکستان کیخلاف وائٹ پیپر نہیں آیااورنہ آئے گا جبکہ مردم شماری کے صحیح اعداد سامنے آنے پر وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا،ہم لوہے کے چنے ہیں،ہمت ہے تواسے چباو۔

مزید :

حیدرآباد -