نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں رینجرز کی کارروائی ، نیٹو کا اسلحہ برآمد ، ایم کیو ایم لندن کے رہنماءسوسائٹی میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرتے تھے: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں رینجرز کی کارروائی ، نیٹو کا اسلحہ برآمد ، ایم کیو ...
نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں رینجرز کی کارروائی ، نیٹو کا اسلحہ برآمد ، ایم کیو ایم لندن کے رہنماءسوسائٹی میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرتے تھے: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی پر چھاپے کے معاملے پر ٹی وی چینل جیو نیوزنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب رینجرز نے خفیہ اطلاع پر گزشتہ دنوں ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کی تھی جس کے دوران سوسائٹی کے دفتر سے نیٹو کا چوری شدہ اسلحہ ، دستی بم ، بھاری تعداد میں بھارتی کرنسی اور دیگر سامان برآمد ہوا اور یہ اسلحہ ممکنہ طورپر دہشتگردی میں استعمال ہونا تھا،  جبکہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کا سی ای او فائرنگ رینج میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماءدہشت گردی کی تربیت بھی دیتا رہا، جبکہ حیدرعباس رضوی سمیت کئی رہنماؤں کا آنا جانا تھا جبکہ چھاپے  کے دوران گرفتار ہونیوالے ملزم عیسیٰ خان سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات بھی متوقع ہیں ۔ 

بحرین میں کھیلے گئے میچ کے دوران مصباح الحق نے پہلی مرتبہ وہ کام کردیا جو آج تک کبھی نہیں کیاتھا

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ دنوں نے پنجاب رینجرز نے خفیہ اطلاع پر نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران اسلحہ،بارود ،دستی بم اوردیگر سامان برآمد ہوا تھا، سوسائٹی میں ایم کیوایم لندن کے رہنما اور پارٹی مفروروں کو سہولتیں دی جاتی تھیں۔ ہاو¿سنگ سوسائٹی کا سی ای او پارٹی عہدیداروں کو فائرنگ کی پریکٹس کراتا تھا جبکہ ایم کیو ایم لندن کے حیدر عباس رضوی نے کئی روز سوسائٹی میں قیام بھی کیا۔

ایران دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ، مسلم ممالک اسے تنہا کردیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی پر چھاپے کے بعد وزیر داخلہ نے رینجرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ رینجرز نے بغیر اطلاع کے آپریشن کیا تھا، اگر رینجرز نے اس کارروائی پر جواب نہیں دیا تھا اسے واپس بھیج دیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -