وزیر اعظم بننے کی خواہشات پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی،نوا زشریف نے عوام کی جتنی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی :خواجہ آصف

وزیر اعظم بننے کی خواہشات پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی،نوا زشریف نے عوام ...
وزیر اعظم بننے کی خواہشات پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی،نوا زشریف نے عوام کی جتنی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی :خواجہ آصف

  

سیالکوٹ(آئی این پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے کی خواہشات پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جنتی عوام کی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ تمام وزاء اعلیٰ نے چین جا کر بین الااقوامی سطح پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں رینجرز کی کارروائی ، سوسائٹی کے دفتر سے نیٹو کا اسلحہ برآمد ، ایم کیو ایم لندن کے رہنماءسوسائٹی میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرتے تھے: جیو نیوز کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی کا بحران اب ختم ہوگیا ہے اوراپریل میں غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے بحران پیدا ہوا تھا۔ رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور اس سال کے آخر تک شیڈول لوڈشیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ روز قبل تقربیاً 18ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔

مزید :

قومی -