پاکستان میں دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،دنیا کو آگاہ کرچکے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان میں دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،دنیا کو آگاہ کرچکے ہیں:ترجمان ...
پاکستان میں دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،دنیا کو آگاہ کرچکے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (یوپی آئی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک پاکستان ہے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور اس حوالے سے دنیا کو آگاہ کرچکے ہیں۔

حکمرانوں نے مودی اور جندال سے دوستی پکی کرنے کے لئے ملک و قوم کو داؤ پر لگا دیا ،عوام کو مہنگائی کی بھٹیوں میں جھونک دیا ہے:پرویزالہی

میڈیارپورٹس کے مطابق نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں بہتری کے لئے عالمی سربراہی کانفرنس اہمیت کی حامل ہوتی ہے اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں تمام ممالک کے سربراہان شرکت کرتے ہیں اور موجودہ حالات و واقعات پر بات چیت کرتے ہیں اور اسی گفتگو کے ذریعے مواصلاتی روابط کو بھی بہتر بنا کر دوریوں کو ختم کرتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا اور نہ ہی کوئی پہچان، دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی تلقین نہیں کرتا اور اسلام تو امن و محبت کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کے پاس ایک اہم موقع ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہونے والے امریکا عرب سربراہ کانفرنس میں سب کے ساتھ کھڑا ہے اوراپنے تحفظات پیش کرسکتا ہے، کانفرنس میں اسلام کی بہتر تصویر کشی کی جائے اور اسلام سے متعلق کوئی غلط فہمیاں موجود ہیں تو ان کو دور کرکے اسلام مخالف پروپیگنڈا کو غلط ثابت کیا جائے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں لیکن کانفرنس میں شریک باقی 54 ممالک میں جو ملک دہشت گردی سے متاثر ہیں ان میں پاکستان سرفہرست ہے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں وسیع تجربہ رکھتاہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور اس حوالے سے دنیا کو آگاہ کرچکے ہیں۔

مزید :

قومی -