آئی پی ایل فائنل، ممبئی انڈین تیسری بار انڈین پریمیر لیگ کی فاتح قرار

آئی پی ایل فائنل، ممبئی انڈین تیسری بار انڈین پریمیر لیگ کی فاتح قرار
آئی پی ایل فائنل، ممبئی انڈین تیسری بار انڈین پریمیر لیگ کی فاتح قرار

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) 2017 کے فائنل میچ میں ممبئی انڈین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائزنگ پونے سپر جاینٹس کو محض 1رنز سے شکست دے کر تیسری بار لیگ کے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

انضمام الحق اور مشتاق احمد نے اپنا بلا اور ٹرافی نیلام کر کے رقم خیراتی ادارے کو عطیہ کردی

تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے فائنل میں ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجنٹ کے درمیان میچ کا آغاز ہوا، ممبئی انڈین کے کپتان روہیت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، اس سیزن کے دوران ممبئی انڈین نے11بار ٹاس جیتاتھا، جبکہ دوسری بار انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ایران دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ، مسلم ممالک اسے تنہا کردیں: ڈونلڈ ٹرمپ

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے مقررہ 20اورز میں8وکٹوں کے نقصان پر129رنز بنائے، جبکہ رائزنگ پونے سپر جاینٹس مقررہ اورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 128رنز ہی بنا سکی۔ممبئی انڈینز کی جانب سے سیمنز 3، پارتھیو پٹیل 4، امباتی رائیڈو12 ، روہت شرما 24، کرونال پانڈیا 47 ،کیرن پولارڈ 7،ہردیک پانڈیا 10، کرن شرما1 ، مچل جونسن 13 رنز بنائے جبکہ رائزنگ پونے کی جانب سے اجنکیا رہا44، راہول تریپاٹھی 3، سٹیون سمتھ 51، ایم ایس دھونی 10، ڈنیئل کرسچن 4اورمنوج تیواری 7رنز بنا سکے۔

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا:مسلمان سربراہان مملکت کا اتفاق

انڈیا کے سابق کپتان اور آئی پی ایل کے تجربہ کار کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کی موجودگی نے پونے کی ٹیم کو مضبوط کیا تھا ۔دھونی آئی پی ایل کے 10 سیزن میں ساتویں بار فائنل کھیلنے اتریں گے۔ وہ دو بار چنئی سپر کنگز کے لیے ٹرافی بھی جیت چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -