بچھڑی ہوئی دو حقیقی بہنیں ایک ایسی جگہ پر مل گئیں کہ ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگیں

بچھڑی ہوئی دو حقیقی بہنیں ایک ایسی جگہ پر مل گئیں کہ ایک دوسرے کا منہ دیکھنے ...
بچھڑی ہوئی دو حقیقی بہنیں ایک ایسی جگہ پر مل گئیں کہ ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگیں

  

لندن(نیوزڈیسک) شیری سمیتھ اور لاراووڈ ہاؤس کے ایف سی میں کام کررہی تھیں اور انہیں یہ معلوم ہی نہ تھا کہ وہ دونوں بہنیں ہیں اور جب ان کی ماں نے یہ بات تسلیم کی کہ وہ دونوں بہنیں ہیں تو وہ حیران رہ گئیں۔

آئی پیل فائنل، ممبئی انڈین تیسری بار انڈین پریمیر لیگ کی فاتح قرار

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے ویسٹ مڈلینڈ کی رہائشی 21سالہ شیری اور 17سالہ لارا نے کے ایف سی میں نوکری کے لئے اپلائے کیااور تب تک انہیں معلوم ہی نہ تھا کہ وہ دونوں بہنیں ہیں۔ وہ دونوں ایک ہی ریسٹورنٹ میں ایک ہی شفٹ میں کام کرتی رہیں لیکن پھر لارا کی ماں نے یہ بات تسلیم کی کہ اس کی ایک بہن بھی ہے۔’’جب مجھے معلوم ہوا کہ میری ایک اور بہن ہے تو مجھے شدید غصہ آیا کیونکہ میرے باپ نے یہ بات مجھ سے چھپائی تھی۔‘‘اس کا کہنا ہے کہ یہ بات معلوم ہونے سے قبل اس نے شیری سے فیس بک پر رابطہ کیالیکن وہ ملنے سے ڈر رہے تھے اور پھر ان کی ملاقات کے ایف سی میں ہوئی۔ ’’جب ہم نے مل کر ایک ہی ریسٹورنٹ میں کام کیا اور ہم ایک دوسرے کو ملے تو ہمارا خوف دور ہوگیا اور وہ باہر کھانے پر گئیں۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -