پاکستانی کوہ پیماءنے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر لی

پاکستانی کوہ پیماءنے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر لی
پاکستانی کوہ پیماءنے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر لی

  

کٹھمنڈو(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کوہ پیماءکرنل (ر) عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤ نٹ ایورسٹ سر کرلی، وہ یہ معرکہ سرانجام دینے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

ایران دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے ، مسلم ممالک اسے تنہا کردیں: ڈونلڈ ٹرمپ

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤ نٹ ایونٹ سر کرلی ہے، وہ یہ معرکہ سرانجام دینے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔عبدالجبارپاکستان میں براڈپیک،گشہ بروم ٹو،سپنگٹیک بھی سرکرچکے ہیں ۔کرنل (ر) عبدالجبار کئی ہفتوں سے نیپال میں ہیں، انہوں نے 16 مئی کو بیس کیمپ سے ماؤ نٹ ایونٹ سر کرنے کیلئے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ مشن کی کامیابی کے بعد عبدالجبار بھٹی بیس کیمپ روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ عبد الجبار بھٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں ان سے قبل نذیر صابر، حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ بھی ماونٹ ایورسٹ سرکرچکی ہیں۔

مزید :

کھیل -