یواین ڈی پی رپورٹ ،تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز کا پروپیگنڈا گمراہ کن قرار دے دیا

یواین ڈی پی رپورٹ ،تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز کا پروپیگنڈا گمراہ کن قرار ...
 یواین ڈی پی رپورٹ ،تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز کا پروپیگنڈا گمراہ کن قرار دے دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے یو این ڈی پی کی رپورٹ  پر پاکستان مسلم لیگ ن کا پروپیگنڈا گمراہ کن قرار دے دیا،جس میں کہا گیا تھا کہ ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔

نجی چینل ”جیونیوز “کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف نے  کہا ہے کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ درحقیقت موجودہ دور حکومت کے پہلے 18ماہ یعنی دو سال سے بھی کم مدت کا تجزیہ ہے، پانچ سال کے اعداد و شمار پہلے دوسال کا احاطہ نہیں کر سکتے، اتنے پرانے ڈیٹا پر مبنی رپورٹ کا اجرا انتخابی دھاندلی کا منشور معلوم ہو رہا ہے۔تحریک انصاف نے اپنے رد عمل میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے 3 سال کی کارکردگی میں ہیومن ڈیولپمنٹ کے معاملے کے حوالے سے خیبرپختونخوا دیگر صوبوں سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق اگلے 3 سال میں کے پی کے4، پنجاب میں 3، بلوچستان میں 2 اور سندھ کا ایک ہی ضلع ترقی پاسکا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پی پی کی حکومت میں سندھ کے 10 میں سے 6 اضلاع بدترین کارکردگی کی بھینٹ چڑھے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں 6 باریاں لینے والی ن لیگ کے پی میں پہلی بار کی حکومت پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرپارٹی ردعمل شئیر کیاتھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے وہاں سے ہٹادیا گیا۔

یاد  رہے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یواین ڈی پی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے، انسانی ترقی کے لحاظ سے پنجاب کے 6 اضلاع یو این ڈی پی کی رینکنگ میں شامل ہیں جب کہ خیبرپختونخوا انسانی ترقی میں خاطر خواہ  کامیابی حاصل نہ کرسکا اور اس کا کوئی ضلع اس رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق میڈیم ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ میں پنجاب کے 19 اور خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع شامل ہیں جب کہ تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب دیگر صوبوں سے آگے ہے،تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب دیگر صوبوں سے آگے ہے جہاں صحت کی تسلی بخش سہولتوں کا تناسب 78 فیصد ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں صحت کی تسلی بخش سہولتوں کا تناسب 73 فیصد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی شرح 89 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 78 فیصدہے ۔یو این ڈی پی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ترقی کے اعتبار سے خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سکولنگ کا تناسب 10 اعشاریہ ایک اور خیبرپختونخوا میں 9 اعشاریہ 7  فیصد ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...