ورجینیا ،مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

ورجینیا ،مال گاڑی پٹری سے اتر گئی
ورجینیا ،مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ورجینیا (آن لائن)امریکا کی ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی،جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مال گاڑی کی 160بوگیوں میں سے 31بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،ٹرین پر کوئی خطرناک مادہ نہیں تھا اس لئے کوئی نقصان نہیں ہوا۔تاہم اس حوالے سے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ویلر ایونیو کے قریب واقع پل کی مٹی نرم پڑ چکی تھی جس وجہ سے ٹرین ایک جانب جھک کر الٹ گئی،ریلوے کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے بوگیاں ہٹانے اور پٹری کی مرمت میں ایک دن سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔