پاکستانی طالبہ سبیکا کی نمازجنازہ ہوسٹن میں ادا کردی گئی

پاکستانی طالبہ سبیکا کی نمازجنازہ ہوسٹن میں ادا کردی گئی
پاکستانی طالبہ سبیکا کی نمازجنازہ ہوسٹن میں ادا کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا کی نماز جنازہ ہوسٹن کی ایک مقامی مسجد میں ادا کردی گئی، ان کی میت آ ج پاکستان پہنچا دی جائے گی جس کے لئے تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق امریکی سکول میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا کی نماز جنازہ ہوسٹن کی مسجدالاصابرین میں ادا کردی گئی جس میں پاکستانی قونصل جنرل کے عملے ،میر ہوسٹن کے علاوہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دوسری جانب پاکستان میں سبیکا شیخ کے گھرمیں تعزیت کرنے والے افراد کا تانتا بندھا ہوا ہے جس میںوزیر اعظم اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے سبیکا شیخ کے والد سے اس دکھ کی گھڑی میں اپنی ہمدردیوں کا اظہار کیاہے۔