چین نے بیرونی ممالک میں شادی رجسٹریشن مراکز قائم کر دیئے

چین نے بیرونی ممالک میں شادی رجسٹریشن مراکز قائم کر دیئے
چین نے بیرونی ممالک میں شادی رجسٹریشن مراکز قائم کر دیئے

  

بیجنگ(آئی این پی)چینی حکومت نے اپنے شہریوں کی ازدواجی حیثیت کے صیح اعدادوشمار جمع کرنے کے لیے چین اور بیرون ممالک میں شادی رجسٹریشن بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس پروگرام کے تحت چینی شہریوں کی ایک سے زیادہ شادیوں کا بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے،چینی وزارت خارجہ اس سلسلے میں معلومات بیرون ممالک میں قائم سفارت خانوں اور قونصلیٹ کے ذریعے جمع کرے گی اور وہ شہری امور کی وزارت کو فراہم کر دے گی،یہ بات شہری امور کی وزارت نے ایک بیان میں کہی ہے ۔یہ وزارت چین میں شادیوں کی رجسٹریشن کی زمہ دار ہے چینی سفارت خانوں اور قونصلیٹ کو بھی قومی اعدادوشمار کی تصدیق تک رسائی حاصل ہو جائیگی جس سے وہ غیر ممالک میں مقیم چینی شہریوں کی ازدوازجی حیثیت معلوم کر سکیں گے۔

مزید : بین الاقوامی