سعودی عرب میں بیٹریاں ، جنریٹرزاور کیبل چرانے والا 14 رکنی گروہ گرفتار

سعودی عرب میں بیٹریاں ، جنریٹرزاور کیبل چرانے والا 14 رکنی گروہ گرفتار
سعودی عرب میں بیٹریاں ، جنریٹرزاور کیبل چرانے والا 14 رکنی گروہ گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (این این آئی)سعودی پولیس نے کہاہے کہ بجلی کے کیبل اور بیٹریاں و دیگر اشیائچرانے والے 14 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی پولیس کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ اطلاع ملی ہائی وے پر بجلی کے ٹرانسفارمر روم میں موجود احتیاطی بیٹری ، کیبل اور تانبے کے فیوز چوری ہو رہے ہیں ۔ جن میں جنریٹر ز ، پلانٹ کو چلانے والی بیٹریاں اور تابنے کے فیوز کے علاوہ احتیاطی کیبل سٹور کی جاتی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری پر بجلی کے نقص کو دور کیا جاسکے ، پولیس نے نامعلوم ملزموں کی گرفتاری کیلئے منظم حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے ان مقامات کی مسلسل نگرانی شروع کر دی جہاں متعدد بار وارداتیں ہوئی تھیں ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم کو جلد ہی کامیابی مل گئی، ملزمان نگرانی سے بے خبر حسب معمول واردات کرنے آئے اور گرفتار کرلئے گئے جنہوں نے نہ صرف اپنے اڈے کا پتا بھی بتایا اور گروہ کے دیگر ارکان کی بھی نشاندہی کی ۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ ابتدائی بیان میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہو ں نے اب تک 1142 بیٹریاں ، 13 جنریٹر اور 24 تابنے کے فیوز چوری کئے ہیں ۔ مسروقہ سامان کی مالیت 2 لاکھ 88 ہزار ریا ل سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

مزید : عرب دنیا