بالی وڈکے بڑے ستاروں کے بڑے ممالک میں بڑے گھر

بالی وڈکے بڑے ستاروں کے بڑے ممالک میں بڑے گھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آن لائن)بالی وڈ کے ستاروں نے بھارت کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بڑے بڑے گھر بنا رکھے ہیں،امیتابھ ہوں،ابھیشک،شاہ رخ خان یا سلمان خان،سب نے بھارت سے باہر کروڑوں روپے مالیت کے گھر خرید رکھے ہیں۔وہ دن گئے جب امیتابھ بچن کہا کرتے تھے کہ وہ کھولی نمبر 420میں رہتے ہیں،اب بھارت میں الہ آباد اور گْرگرام کے علاوہ انہوں نے دبئی،پیرس،لندن اور دیگر مقامات پر بھی گھر بنا رکھے ہیں۔ ان کا پیرس کا گھر 3کروڑ بھارتی روپے کا ہے،اس کے علاوہ ان کے پانچ گھر ممبئی میں ہیں۔امیتابھ بچن کے فرزند ابھیشک نے ایشوریہ کے جڑواں نیناں کو سکون پہنچانے کیلئے جمیرہ کی گولف اسٹیٹ میں ایک ریزورٹ ولا بنا رکھا ہے جس کی مالیت ساڑھے تین کروڑ اماراتی درہم ہے۔شاہ رخ خان اور گوری نے دبئی کے مہنگے ترین علاقے پام جمیرہ میں ایک لگڑری ہوم بنا رکھا ہے جو ساڑھے آٹھ ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ یہ گھر سترہ کروڑ چوراسی لاکھ بھارتی روپے کا ہے اور اس کا اپنا ساحل بھی ہے۔شاہ رخ خان کا ایک اپارٹمنٹ لندن کے پوش علاقے پارک لین میں بھی ہے جس کی مالیت دو کروڑ برطانوی پاؤنڈ ہے۔ایسے میں سلمان خان کہاں پیچھے رہتے،باندرا بینڈاسٹینڈ پر اپنے عالی شان اپارٹمنٹ کیساتھ ساتھ انہوں نے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب ایک مہنگا گھر بنایا ہے۔

مزید :

کلچر -