ماضی میں جھانکنے کی بجائے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا: ثناء

ماضی میں جھانکنے کی بجائے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا: ثناء

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ ماضی میں جھانکنے اور انڈسٹری کے حالات پر ماتم کرنے کی بجائے نئے جذبے اور لگن سے آگے بڑھنا چاہیے ،حکومت کی جانب سے پالیسی کی صورت میں ایک بڑآ موقع میسر آیا ہے تو اس سے استفاد ہ کیا جانا چاہیے ۔ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جب تک فلم انڈسٹری کے لوگوں میں اتفاق نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑ ھ سکتے۔ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ انڈسٹری سے وابستہ لوگ اس کی بہتری کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے ہوں اور اپنی سطح پر کوئی لائحہ عمل یا پالیسی ترتیب دی گئی ہو۔ ہمیں پہلے اپنے گھر کو بھی درست کرنا ہوگااور اس کے بعد دوسروں کو الزام دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کیلئے جامع پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس سے کس طرح استفاد ہ کرتے ہیں اور اس کیلئے انڈسٹری کے بڑوں کو فوری طور پر اکٹھ کرنا چاہیے ۔

مزید : کلچر