ردا عاصم نے دوبارہ شوبز سرگرمیاں شروع کردیں

ردا عاصم نے دوبارہ شوبز سرگرمیاں شروع کردیں

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ردا عاصم نے دوبارہ شوبز سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ وہ آج کل ایک میگا ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی تعلیمی مصروفیات اور والدہ کی بیماری کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لئے شوبز سے دور ہو گئی تھیں لیکن اب وہ امتخانات سے بھی فارغ ہو گئی ہیں اور ان کی والدہ کی صحت بھی قدرے بہتر ہے اس لئے انہوں نے دوبارہ سے ریکارڈنگز میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ آج کل وہ ایک مقامی فارم ہاؤس میں میگا ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔ اپنے اس ڈرامے میں کردار کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ ایک منفرد اور مشکل کردار ہے جس کو وہ بہت محنت سے نبھانے کی کوشش کر رہی ہیں اور یقیناً اس کردار کی وجہ سے ان کے مداحوں کی فہرست میں اضافہ ہو گا۔ اس ڈرامے میں وہ بہت سے تجربہ کار اور منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہیں جن میں عثمان پیرزادہ ، ریشم، صنم چوہدری اور عمران عباس شامل ہیں۔

مزید : کلچر