فلم انڈسٹری بھی میڈیا کا درجہ رکھتی ہے: بہار بیگم

فلم انڈسٹری بھی میڈیا کا درجہ رکھتی ہے: بہار بیگم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہاہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی میں بڑے ناموں کا عمل دخل ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ مضبوط اسکرپٹ بھی اہمیت کا حامل ہے ، جب بھی اچھے کردار کو نبھانے کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں جدت کوضرور اپنا نا چاہیے لیکن اس کے ساتھ اپنی ثقافت کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے ۔ میرا دعویٰ ہے کہ اگر ہم اپنے معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو کہانی کی شکل دیں تو اس سے نہ صرف معاشرے کی اصلاح ہو سکتی ہے بلکہ فلم انڈسٹری کو بھی ترقی مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میڈیا کا درجہ رکھتی ہے حکومت کو چاہیے کہ اسے قوم میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے کے لئے استعمال میں لائے ۔

مزید :

کلچر -