موسیقی دلوں کو جوڑنے اور محبت کا بہترین ذریعہ ہے ، حمیرا چنا

موسیقی دلوں کو جوڑنے اور محبت کا بہترین ذریعہ ہے ، حمیرا چنا

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ حمیراچنانے کہا ہے کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا بہترین ذریعہ ہے ، ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے ہر ملک میں اپنا جادو جگاتی ہے جہاں اس کے چاہنے والے موجود ہیں، دنیا کے چند بہترین آوازیں ہمارے ملک کی پہچان بنیں جنھوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے ،ہمیں اپنی موسیقی کر فخر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔

جو تیزی سے سامنے آرہا ہے، موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام کا بہترین ذریعہ ہے۔حمیرا چنا نے کہا کہ موسیقی کی ترقی اور ترویج کے لئے اداروں کا ہونا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکار سامنے آئیں۔

مزید : کلچر