نیہا دھوپیا کم عمرشخص سے شادی پرتنقید کا نشانہ بن گئیں

نیہا دھوپیا کم عمرشخص سے شادی پرتنقید کا نشانہ بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(یو این پی)نامور بالی ووڈ اداکارہ اورمیزبان نیہا دھوپیا اپنے سے دوسال چھوٹے شخص کے ساتھ شادی کرنے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بن گئیں۔اداکارہ نیہا دھوپیا رواں ماہ 10 مئی کو اپنے قریبی دوست اور اداکار انگد بیدی سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی طرح نیہا دھوپیا کی شادی کے چرچے بھی کئی روز تک میڈیا پر چھائے رہے جب کہ ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جارہی رہا تاہم کچھ لوگوں کونیہا کی خوشیاں ایک آنکھ نہیں بھارہیں اور انہیں اپنے سے دوسال چھوٹے شخص سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔نیہا دھوپیا 37 برس کی ہیں اور ان کے شوہر انگد بیدی سنگھ 35 برس کے ہیں بس عمر کا یہی فرق لوگوں کو پسند نہیں آرہا اور انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں نیہا دھوپیا نے اپنے شوہر کی آنے والی فلم’سورما‘کا پوسٹر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ میں اپنے شوہر کے بارے میں لکھا کہ انگد کا دل سونے کا ہے۔

مزید :

کلچر -