رمضان المبارک کی خصوصی ڈرامہ سیریز’’جگنو‘‘پی ٹی وی سے آن ایئر

رمضان المبارک کی خصوصی ڈرامہ سیریز’’جگنو‘‘پی ٹی وی سے آن ایئر

لاہور(فلم رپورٹر)سلیم شیخ پروڈکشن کی رمضان المبارک کے لئے بنائی گئی خصوصی ڈرامہ سیریز’’جگنو‘‘ پی ٹی وی سے آن ایئر ہوگئی ہے جس کی پہلی دو اقساط کو بہت پسند کیا گیا ۔ اسی سیریز کے ایک کھیل کی ریکارڈنگ ڈیفنس میں مکمل کی گئی جس کی کاسٹ میں کامران مجاہد،نتاشاعلی،باطن فاروقی،سارہ بھٹی،شہزاد بیگ اور سلیم شیخ شامل ہیں،کہانی ناصر فراز نے لکھی ہے۔اس کہانی میں ایسے لوگوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرتے ہیں۔ یہی گوشت بڑے بڑے ہوٹلوں کو بھی مہیا کیا جاتاہے۔ڈرامے میں یہ بھی دکھایا گیا کہ یہ لوگ خوراک میں بھی ملاوٹ کرتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہوتا ہے۔کامران مجاہد نے ہوٹل کے مالک کا کردار کیا ہے۔

جبکہ سارہ بھٹی نے ٹی وی رپورٹرکا کردار ادا کیا ہے۔یہ سیریز یکم رمضان سے پی ٹی وی ہوم سے نشر کی جارہی ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...