پہلی ترجیح معیار ، اسی لئے منتخب پراجیکٹ کرتی ہوں:ماہ نور

پہلی ترجیح معیار ، اسی لئے منتخب پراجیکٹ کرتی ہوں:ماہ نور

لاہور(فلم رپورٹر) فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور نے کہاہے کہ کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ ماہ نور نے کہا کہ یہ بات سب کے سوچنے کی ہے کہ ہمارا ٹی وی ڈرامہ بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ فلم اور ٹی وی ڈراموں کے شعبوں میں کوپروڈکشن ہو۔ اس سے نئی مارکیٹ کے ساتھ فنکار ، تکنیک کار ایک دوسرے کے تجربے سے بہت کچھ سیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کے اس جدید دورمیں ہماری ذمہ داریوں کے ساتھ مقابلہ بھی سخت ہوچکا ہے، لوگ وہی فلم اور ڈرامہ دیکھیں گے جس کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس سے انھیں تفریح ملے۔ اس وقت بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور سوپ آن ائیر ہیں، ان میں سے چند ایک ہی ہوں گے جو عوام میں مقبول ہیں۔ اچھی پرفارمنس اور مقبولیت کے لئے تعداد نہیں معیارکا ہونا ضروری ہے۔ماہ نور نے کہا کہ فنکارہ کی حیثیت سے میری پہلی ترجیح معیار ہی ہے اسی لئے صرف منتخب پراجیکٹ ہی کر رہی ہوں۔

ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلمی سرگرمیوں کی بحالی پر بھی بے حد خوشی ہے، پردہ اسکرین کی اپنی ایک دنیا ہے ۔اس دنیا کا حصہ بننا ہرماڈل اور فنکار کا خواب ہوتا ہے، ماضی میں اگر دیکھیں توشاید ایسا ممکن نہیں تھا، مگر اب حالات بہت بدل چکے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ نوجوان فلم میکر نے ویران انڈسٹری کے جسم میں روح پھونک دی ہے۔ ان کی یہ کاوش کے ثمرات نظر آنے شروع ہوگئے ہیں۔ اب ہمیں اپنی اگلی منزل کی جانب نظرجمانی ہے، جو کہ انٹرنیشنل مارکیٹ ہے۔ اس کے لئے سب سے ضروری کو پروڈکشن ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کوبھی پاکستانی فلم کی سپورٹ کرنا ہوگی۔

مزید : کلچر