پنجاب ایگری ایکسپو 2018 اگلے ماہ منعقد ہو گی

پنجاب ایگری ایکسپو 2018 اگلے ماہ منعقد ہو گی

راولپنڈی (اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب نے زرعی مصنوعات کی عالمی مارکیٹنگ کے لیے ’’ ایگری ایکسپو 2018 ‘‘ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان ہارون خان نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب نے قبل ازیں جنوری میں اپنی نوعیت کی پہلی ’’ہارٹی ایکسپو ‘‘کا کامیاب انعقاد کیا تھا جس کی عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد اب محکمہ زراعت پنجاب نے آئندہ ماہ پہلی ’’پنجاب ایگری ایکسپو ‘‘کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔اسنمائشں میں زراعت کے شعبے سے وابستہ کاشتکار،امپورٹرز،ایکسپوٹرز اورکمپنیاں اپنی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کر سکیں گی ۔پنجاب ایگری ایکسپو 2018 میں100 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں بھی حصہ لیں گی اور کاروباری حضرات کیلئے اس نمائش میں اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنے کے وسیع مواقع موجود ہوں گے ۔زرعی ترجمان نے قومی خبی ایجنسی کو مزید بتایاکہ پنجاب ایگری ایکسپو 2018 جون کی 23تاریخ کو صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہو گی ۔

مزید : کامرس