شنگھائی میں بین الاقوامی آٹونمائش 28نومبرسے شروع ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی)چینی شہرشنگھائی میں آٹومیکینکا کے نام سے بین الاقوامی آٹونمائش رواں سال 28نومبرسے شروع ہوگی۔ نمائش تین روز تک جاری رہے گی جس میں آٹو موٹیو پارٹس،ایکویپمنٹ وسروس سپلائرز،چیسیز،باڈی چارچنگ اسیسیریز، انجن الیکٹرانکس،وہیکل لائٹنگ،وھیل اینڈ وھیل رمز،ٹائیرزریپئیرز اور آٹوکی صنعت سے وابستہ دیگر آلات اورخدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات اورخدمات کی نمائش کریں گی۔ ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) نے نمائش میں شرکت کی خواہش مندپاکستانی کمپنیوں کو 5جون تک درخواستیں دینے کی ہدایت کی ہے۔اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس 2لاکھ 65ہزارروپے مقرر کی ہے۔نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔