امریکی اقدامات ایران کی پیٹروکیمیکل برآمدات کو متاثر نہیں کر سکتے، ایران

امریکی اقدامات ایران کی پیٹروکیمیکل برآمدات کو متاثر نہیں کر سکتے، ایران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (اے پی پی) ایران کی پیٹرو کیمیکل کمرشل کمپنی کے منیجینگ ڈائریکٹرمہدی شریفی نیک نفس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکاکے الگ ہونے یا پابندیاں لگانے کے باوجود ایران کی پیٹروکیمیل صنعت اور مصنوعات کی برآمدات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے دور میں پیٹروکیمیکل برآمدات سے متعلق تعمیری حکمت عملی اپنائی گئی تھی جس کا مقصد برآمدات کے عمل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچانا ہے لہذا آج بھی اسی حکمت عملی کے ذریعے پیٹروکیمیکل برآمدات کا سلسلہ جاری ہے اور اس پر امریکا کے حالیہ اقدامات سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
skr/irf/mrn 0922

مزید :

کامرس -