10مہینوں میں ملک میں بسوں اورٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں اضافہ

10مہینوں میں ملک میں بسوں اورٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے 10مہینوں میں ملک میں بسوں اورٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک ملک میں 8384ٹرک اوربسیں تیارجبکہ 8288یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 7196یونٹ ٹرک وبسوں کی تیاری اور7003کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان میں ہینو، نسان، ماسٹر اورایسوزوکے بس اورٹرک شامل ہیں۔

مزید : کامرس