کاشتکار سونف کی کٹائی وقت پر شروع کر یں،ماہرین زراعت

کاشتکار سونف کی کٹائی وقت پر شروع کر یں،ماہرین زراعت

قصور(اے پی پی )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں اور سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پورا کرکاہو اور گچھوں میں دانے زردی مائل ہوجائیں۔

انہوں نے بتایا کہ سونف کی کاشت پنجاب سمیت تقریباً پورے ملک میں کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سونف کا پودا جھاڑی نماہونے کے علاوہ تین سے پانچ فٹ تک اونچا ہوتاہے۔

مزید : کامرس