تاجر رمضان میں جائز منافع کمائیں، اکانومی واچ مرتضیٰ مغل

تاجر رمضان میں جائز منافع کمائیں، اکانومی واچ مرتضیٰ مغل

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ تاجر حضرات عوام کو لوٹنے کی بجائے رمضان المبارک میں جائز منافع کمائیں جبکہ ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے آتے ہی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ متعدد پھلوں سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اسی فیصد سے ایک سوبیس فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر وں کی بھاری اکثریت جائز منافع کمانے کے بجائے عوام کو لوٹنے کو ترجیح دیتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزاس مہینے میں مارکیٹ میں اپنی مرضی سے اتار چڑھاؤ پیدا کر کے اربوں روپے کماتے ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...