ماڑی گیس پاک عرب فرٹیلائزرز کو 75ایم ایس سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی

ماڑی گیس پاک عرب فرٹیلائزرز کو 75ایم ایس سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی

اسلام آباد(اے پی پی)ماڑی گیس پاک عرب فرٹیلائزرزلیمیٹڈ کو 75ایم ایس سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی۔ماڑی پیٹرولئیم کمپنی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد کمپنی پاک عرب فرٹیلائزرزلیمیٹڈ کو گیس کی فروخت کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دے رہی ہے۔ پاک عرب فرٹیلائزرزلیمیٹڈ کو شیلو اورگہرے ریزروائیرز سے اضافی پیداوار سے گیس کی فراہمی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : کامرس