پاکستان کو چار ملکی ایشیا رگبی چیمپئن شپ کے فائنل میں قازقستان کے ہاتھوں شکست

پاکستان کو چار ملکی ایشیا رگبی چیمپئن شپ کے فائنل میں قازقستان کے ہاتھوں شکست

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کو چار ملکی ایشیا رگبی ڈویژن تھری چیمپئن شپ کے فائنل میں قازقستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قازقستان میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں میزبان ملک کو پاکستان کا چیلنج درپیش تھا، میزبان ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 48-0 پوائنٹس سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایونٹ میں میزبان قازقستان کے علاوہ پاکستان، کرغستان اور منگولیا کی ٹیموں نے شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی