ورلڈ کپ ڈراز میں ہیرپھیر کی گئی تھی، پلاٹینی کا انکشاف

ورلڈ کپ ڈراز میں ہیرپھیر کی گئی تھی، پلاٹینی کا انکشاف

دبئی(آئی این پی) یوئیفا کے سابق چیف مائیکل پلاٹینی نے انکشاف کیا ہے کہ 1998ورلڈ کپ کے ڈراز میں ہیر پھیر کی گئی تھی۔مائیکل پلاٹینی نے انکشاف کیا ہے کہ 1998 ورلڈ کپ کے ڈراز میں ہیر پھیر کی گئی تھی تاکہ میزبان فرانس اور دفاعی چیمپئن برازیل فائنل سے قبل سامنے نہ آئیں۔سابق فرنچ فٹبالر نے اعتراف کیا کہ 1998 ورلڈ کپ ڈرا میں تھوڑی بہت ہیر پھیر کی گئی تھی، جس میں اس امر کو یقینی بنایاگیا تھا کہ میزبان اور برازیل فائنل سے قبل مدمقابل نہ آئیں، پلاٹینی نے کہا کہ ہم نے جب شیڈول ترتیب دیا تو اس میں تھوڑی بہت ہیرا پھیری کی تھی۔واضح رہے کہ 20 برس قبل منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فرانس نے برازیل کو 3-0 سے مات دیکرعالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...