رمضان ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 25 مئی کوشروع ہوگی

رمضان ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 25 مئی کوشروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام رمضان المبارک ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 25 مئی سے لیڑر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپیئن شپ میں ماسٹر سنگلز مقابلے ہونگے۔چیمپیئن شپ تین روز تک جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والا ہر کھلاڑی روزانہ پانچ گیمز کھیلے گا۔
اور تین روز میں پندرہ گیمز مکمل کر ے گا، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 27 مئی کو ہوگی جس میں چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، نقد کیش ایواڈ اور دیگر تقسیم کئے جائیں گے، اعجاز الرحمن نے بتایاکہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ہرسال رمضان المبارک کے نام سے چیمپیئن شپ منعقد کروائی جاتی ہے جس راولپنڈی اور اسلام آباد کے کثیر تعداد میں کھلاڑی حصہ لیتے ہیں، اس چیمپیئن شپ سے کثیر تعداد میں نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے جس کو بعد میں تربیتی کیمپ میں مدعو کرکے جدید اور اعلی تربیت دی جاتی ہے، انہوں نیکہا کہ اس کے علاوہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان ڈے، جشن آزادی، یوم دفاع، قائداعظم ڈے پر بھی ایسی طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتاہے