ویلز فیکلٹی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ عبدالباسط صدیقی نے جیت لی

ویلز فیکلٹی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ عبدالباسط صدیقی نے جیت لی

کراچی (آئی این پی)پہلی ویلز فیکلٹی ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ عبدالباسط صدیقی نے جیت لی جبکہ وہا ج حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ویلز کالج گلشن اقبال کیمپس میں چیمپیئن شپ کا فائنل میچ عبدالباسط صدیقی اور وہاج حسین کے درمیان کھیلا گیا جس میں عبدالباسط صدیقی نے وہاج حسین کو 2-1 سے شکست دے کر چیمپیئن ہونے کاعزاز حاصل کیا، فائنل میچ کے اختتام پر ویلز کالج کے سربراہ وہاج حسین نے چیمپیئن شپ میں کا کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔چیمپیئن شپ میں چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور چیمپیئن شپ دو روز ٹک جاری رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...