مرتضیٰ حسن ایشین سینئر تائیکو آنڈو چیمپین شپ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دینگے

مرتضیٰ حسن ایشین سینئر تائیکو آنڈو چیمپین شپ میں بطور ریفری فرائض سر انجام ...

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان کے انٹرنیشنل ریفری مرتضیٰ حسن بنگش ایشین سینئر تائیکو آنڈو چیمپین شپ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دینے کے لئی( آج) پیر کو ویتنام روانہ ہوں گے۔

پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایشین تائیکوآنڈ وایسوسی ایشن نے پاکستان کے انٹرنیشنل ریفری مرتضیٰ حسن بنگش کو ایشین سینئر تائیکو آنڈو چیمپین شپ کے لئے بطور ریفری نامزد کیا ہے۔ مرتضیٰ حسن بنگش پورے ایونٹ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دیں گے۔ وہ انٹرنیشنل ریفری ہیں اور انہیں ایشین تائیکوآنڈو ایسوسی ایشن نے ویتنام میں ہونے والی ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...